ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام حمایت فلسطین ریلی ، علامہ سید باقرعباس زیدی ودیگر مقررین کاخطاب

21 نومبر 2023

وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس سے خطاب صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین حجت الاسلام و المسلمین قبلہ علامہ سید باقر عباس زیدی، مولانا عمران علی دستی صاحب، ضلعی رہنما مولانا گل حسن مرتضو،ی ضلعی رہنما مولانا ملازم حسین کربلائی، ضلعی رہنما مولانا رفیق ہمدانی، ضلعی سیکریٹری جنرل رحمان رضا ایڈووکیٹ، ضلعی صدر سید وقار حیدر زیدی، ضلعی میڈیا سیکریٹری محمد جمن سولنگی، رابطہ سیکریٹری غلام نبی مغل، جبکہ دیگر تنظیموں کے نمائندوں، مختلف شخصیات اور مومنین و مومنات نے بھرپور شرکت کی۔

مقررین نے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر غاصب اسرائیلی افواج کے بہیمانہ حملوں اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس ظلم وبربریت پر عالمی براداری خصوصاً مسلم حکمرانوں کے شرمناک کردار کی بھی کھلے لفظوں میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے دل اپنے فلسطینی بھائی بہنوں جبکہ ہمارے حکمرانوں کے دل امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree