علامہ راجہ ناصرعباس کی قومی وملی خدمات سے متاثر، کندھ کوٹ کے30سےزائد سیاسی، مذہبی وقوم پرست جوان ایم ڈبلیوایم میں شامل

17 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(کشمور) کندھ کوٹ کےمختلف مذھبی، سیاسی، قوم پرست جماعتوں کے 30 سے زائد افراد کا مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت کا اعلان۔مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی ملکی سطح پر اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے خدمات سے متاثر ہو کر با ظابطہ طور شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سربراھ میر فائق علی جکھرانی نے شمولیت کرنے والے تمام برادران کا شکریہ ادا کیا اور خوش آمدید کہا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سیکریٹری جنرل میر فائق علی جکھرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں خدمت خلق، اتحاد بین المسلمین، وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے بروئے کار لائیں گے اور تمام برادران نے جس طرح مجلس وحدت مسلمین  پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کی ہے، انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree