ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کا اجلاس، رواں ماہ ضلع بھرمیں تنظیم سازی کی تکمیل ،25 دسمبر کوسمپوزیم کے انعقاد کا فیصلہ

09 دسمبر 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی کی شوریٰ کا اجلاس وحدت ہاؤس سولجر بازار میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل کےانتخاب سے قبل یونٹ کے انتخابات کا فیصلہ کیا گیا ۔ یونٹ انتخاب پہلے منعقد کرنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکریٹری برادر حسن رضا نے کہا کہ نئے یونٹ سیکریٹری جنرلز نئے ضلعی جنرل سیکریٹری اور نئی ضلعی کابینہ کے لئے زیادہ معاون ثابت ہوں گے ۔

 اس دوران برادر حسن رضا نے بتایا کہ ضلع بھر کے یونٹس انتخابات 24 دسمبر سے قبل کئے جائیں گے ۔ 24 دسمبر کو ضلعی جنرل سیکریٹری کے انتخابات ہوں گے ۔ جبکہ 25 دسمبر کو گزشتہ سال کی طرح سمپوزیم "پاکستان کی عالمی اہمیت اور درپیش چیلنجز " کے عنوان پر کیتھولک ہال سولجر بازار میں ہوگا ۔ جس سے  مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے ۔

اس موقع پر سمپوزیم کے لئے برادر رضوان کو مسئول نامزد کیا گیا ۔ اجلاس میں شریک عہدیداران نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئےبھرپور کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ سمپوزیم میں شرکت کے لئے کراچی بھر سے ممتاز شخصیات،رائے عامہ کے رہنماء،دانشور حضرات ، سماجی و سیاسی شخصیات،تنظیمی برادران اور عام عوام سے فارم پر کروائے جائیں گے ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے جنرل سیکریٹری علامہ صادق جعفری نے کہا کہ تقویٰ کے ساتھ میدان عمل میں رہنے والے کامیابی سے آگے بڑھتے رہتے ہیں ۔ برادر حسن نے مشکل حالات میں ضلع جنوبی کی مسئولیت سنبھالی اور آج کراچی میں ضلع جنوبی خدمات کے مراحل تیزی سے مکمل کررہا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree