امام حسن (ع) کی زندگی پر عمل پیرا ہو کر ہم معاشرہ میں امن و سلامتی کو فروغ دے سکتے ہیں،ایم ڈبلیوایم نوشہروفیروز

14 جولائی 2014

وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان یونٹ بھریا سٹی کی جانب سے جشن ولادت  امام حسن علیہ السلام عقیدت و احترام کے ساتھ امام بارگاہ معصومیہ میں منایا گیا جس میں ضلع سیکریٹری جنرل اعجاز علی ممنائی اور سیکریٹری میڈیا مشتاق حسین بلوچ نے خصوصی شرکت  کی اس موقۓ پر مولانا نثار احمد سمائل اور مولانا نثار دھاریجو نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ امام حسن (ع ) نے اپنے جد امجد کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر امن و محبت کا درس دیا۔ اسلام کی تاریخ میں صلح امام حسن (ع) ایک عظیم معاہدہ ہے جس نے حق و باطل کے درمیان حد فاصل کھینچ دی ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح نبی کریم  ص کے صلح حدیبیہ نے ملت اسلامیہ  کو بچایا اورمنافق لوگوں نے نبوت پر شک کیا اس طرح امام حسن ع کے صلح نے بھی ملت کو خون خرابے سے بچایا اور وہ ہی منافق امامت پر شک کرنے لگے پس  امام حسن (ع) کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم معاشرہ میں امن و سلامتی کو فروغ دے سکتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree