ایم ڈبلیوایم 5اگست کو شہید قائدعارف حسین الحسینی کی ستائیسویں برسی عقیدت واحترام سے منائے گی ،علامہ مختار امامی

04 اگست 2015

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی کابینہ کا اجلاس وحدت ہاوس سولجز بازار میں علامہ مختار امامی زیر صدارت منعقد ہوا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہید قائدعلامہ عارف حسینی کی ستائیسویں برسی بھر پور جوش وجذبے اور عقیدت واحترام سے منائی جائے گی اس سلسلے میں سندھ بھر میں بیداری امت و استحکام پاکستان کے عنوان سے دعائیہ مجالس اور سمینارز منعقد کیے جائے گئے ،انہوں نے کہاکہ شہید عارف حسین الحسینی کی شخصیت صرف فقہ جعفریہ نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے ساری زندگی طاغوتی طاقتوں کے خلاف جدو جہد کی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنی جان دے دی۔ انہوں نے کہاکہ اس تقریب کا عنوان بیداری امت و استحکام پاکستان رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ملک اور امت کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے شہید عارف حسین الحسینی کی زندگی کو اپنانا ہوگا،شہید نے اپنی مختصر زندگی میں مسلم امہ کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں یہی وجہ ہے کہ اپنے ہوں یا پرائے سب ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے ،علامہ مختار امامی کا کہنا تھاکہ اس تقریب میں نہ صرف سید عارف حسین الحسینی کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی بلکہ پاکستان کو درپیش موجودہ مسائل اور آپریشن ضرب عضب اور ملک دشمن دہشت گردوں کے ہاتھوں بربریت کا نشانہ بننے والے شہدائے پاکستان کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عارف حسینی صرف ایک مذہبی رہنما کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے جو کہ آج بھی زندہ ہے ،شہید نے نہ صرف داخلی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھی بلکہ بین الاقومی سطح پر پاکستان کے حقیقی دشمنوں کیخلاف بھی آواز بلند کرتے رہے، انہوں نے کہاکہ علامہ عارف عارف الحسینی نے سب سے پہلے مسئلہ فلسطین ہو یا روس کا افغانستان پر قبضہ عالمی سطح پر بھر پور احتجاج کیا اور باقی تمام جماعتوں کو قائل کرکے ان کی حمایت حاصل کی ،آج کے مسائل سے نکلنے کے لئے بھی اس وقت قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے۔ ،اجلاس میں عالم کربلائی ،علامہ عبداللہ مطہری،مولانا نشان حیدر ساجدی ،آصف صفوی ،شفقت لنگا،حیدر زیدی،امتیاز شاہ بخاری ،ناصر حسین سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree