بھارتی جارحیت کیخلاف ایم ڈبلیوایم حیدرآباد کا احتجاجی مظاہرہ، نواز حکومت کیخلاف نعرے بازی

10 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس کی کال پر ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے عنوان سے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج سے علامہ گل حسن مرتضوی، علامہ اشفاق مطہری اور ایڈوکیٹ رحمان رضا نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے بھارت مردہ باد کے نعرے بلند کئے اور بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اور پاکستانی حدود میں گولہ باری کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی جارحیت پر نواز حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، جس ملک کے حکمران اپنے ملک کی سلامتی کیلئے اپنے لب ہلانا تک گوارہ نہ کریں انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ نواز شریف اگر نریندر مودی کی والدہ کو ساڑھی کا تحفہ بھیجنے کے بجائے ہزاروں کشمیری شہداء کی ماؤں اور بہنوں کے دکھوں کا مداوا کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا، ایسا شخص جسے اپنے ملک سے زیادہ اپنے تجارتی مراسم کی فکر ہو اسے اس ملک کے اقتدار سے الگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree