بیوروکریسی اور الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کےبر وقت شفاف انعقاد کو یقینی بنائے، احسن عباس رضوی

25 نومبر 2013

وحدت نیوز(کراچی) شہری علاقوں کے رہائشی عوام اکیسویں صدی میں بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں ، میٹھا پانی اور بجلی انمول اشیاء میں تصور کی جاتی ہے ، عوام کے بنیادی مسائل کا حل تلاش کر نا سیاسی جماعتوں اور بیوروکریسی کا کام ہے ، بلدیاتی الیکشن کا جلد اور شفاف انعقاد ناگزیر ہے ،انتخابی حلقہ بندیاں عوامی مفادات کو مدنظر رکھ کر کی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین  ضلع ملیرکے قائم مقام سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر قاضی جان محمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے پولیٹیکل سیکریٹری حسن عباس ، عارف رضا اور زمان شاہ بھی موجود تھے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ملیر کے بعض علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات انتہائی افسوسناک ہیں ، جا بجا کچرے کے ڈھیر مہلک بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں ، سیوریج کا گندا بدبو دار پانی نہ صرف آمد و رفت میں دشواریوں کا باعث بن رہا ہے بلکہ سنگین بیماریو ں کا بھی سبب ب رہا ہے ، سردی کا موسم شروع ہو چکا ہے اور چوک و چوراہوں پر کھڑا یہ گندا سیوریج کا گندا پانی مچھروں کی افضائش کا بھی باعث بن رہا ہے ، ایڈمنسٹریشن کی توجہ بارہا ا ن مسائل کی جانب مبذول کر وائی گئی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ، جعفر طیار سوسائٹی اور ملحقہ آبادیوں کے ہزاروں رہائشی آج بھی میٹھے پانی کے حصول سے محروم ہیں ، سابقہ ادوار میں برسر اقتدار آنے والی جماعتوں نے محض زبانی جمع خرچ پر عوام کو دہوکہ دیا اور کسی بھی عوامی مسئلے کے حل کی جانب کو ئی مضبط قدم نہیں اٹھایا ۔ انہوں نے ڈی سی ملیر سے کہا کہ ملیر کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ترجیہی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، بلدیاتی الیکشن سے قبل کی جانے والی انتخابی حلقہ بندیو ں میں اس بات کاخیال رکھا جائے کہ کسی سیاسی جماعت کے مفادات کو ترجیح دے کر عوامی حقوق کا استحصال کیا جائے ۔عوام امید کر تے ہیں کہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کا عمل انتہائی شفاف اور غیر جابندارانہ ہو گا اور ماضی میں ہو نے والی دہاندلیوں ، اور بوکس ووٹنگ جیسے مسائل پر بلدیاتی الیکشن میں قابو پایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree