خرم ذکی نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی خاطرملک دشمنوں کے چہروں سے نقاب نوچے، علی حسین نقوی

10 مئی 2016

وحدت نیوز (کراچی) معروف سماجی رہنما اور صحافی شہید خرم ذکی کے جلوس جنازہ کےموقع پر مظاہرین سے خطا ب میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی تازہ لہر وفاقی حکومت کی دہشت گرد عناصر کے خلاف نرمی برتنے کا نتیجہ ہے شہر قائد دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس ،رینجرز کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے،خرم ذکی نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی خاطرملک دشمنوں کے چہروں سے نقاب نوچے، حکومت وقانون نافذ کرنے والے ادارے بتائیں کے وہ کن مجرموں کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں، انہوں نے سماجی رہنما خرم زکی کے قتل کو قومی نقصان قرار دیا اور ان کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree