صحابہ کرام کے مزارات کے ساتھ کی جانے والی بے حرمتی عالمی استکباری سازش ہے،ایم ڈبلیو ایم /آئی ایس او کراچی

28 مارچ 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس و حد ت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کو ملک گیریوم عظمت ناموس صحابہؓ کے عنوان سے منایا گیا اس حوالے سے شہر قائد کے تمام نماز جمعہ اجتماعات میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے شام میں اصحاب رسول اکرم صل اللہ علہ وآلہ وسلم حضرت اویس قرنیؓ اور حضرت عمار یاسرؓ کے مزارات کے ساتھ کی جانے والی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی۔ احتجاجی مظاہروں سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ شفقت شیرازی، یعقوب حسینی ،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،مولانا باقر زیدی ،علی حسین نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی اور آئی ایس او کے زیر اہتمام مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد دربار حسینی برف خانہ ملیر کے باہر کیا گیا مظاہرے سے خطاب میں علامہ حسن صلاح الدین اور احسن عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ناموس صحابہ کی حرمت کے دم بھرنے والوں کو شام میں اصحاب رسول اکرم صل اللہ علہ وآلہ وسلم کے مزارات کے ساتھ کی جانے والی بے حرمتی نظر نہیں آتی، عالمی استعماری قوتیں خلیجی و عرب ممالک کی سرپرستی میں شام میں بے گناہ شہریوں سمیت مقدس مقامات کی مسلسل توہین میں مصروف ہیں ، شام میں استعمار مخالف بشار حکومت کے خلاف برسر پیکار تکفیری دہشت گرد ان اصحاب کے مزارات کو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں جو محبِ محمد وآل محمدصل اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، عرب حکمرانوں نے اسرائیلی و امریکی ایماء پر 80سے زائد ممالک سے شدت پسند تکفیری دہشت گردوں کو شام میں لا کر آباد کیا ہے، مقامات مقدسہ سمیت سینکڑوں بے گناہ مسلمان شہریوں کو ان تکفیری دہشت گردوں نے تہہ تیغ کیا ہے ، انسانی حقوق کے ادارے ، او آئی سی اور اقوام متحدہ شام میں عرب ممالک کی مداخلت کا نوٹس لیں ، رہنماؤں نے حکومت پاکستان کو متنبہ کیا کہ وہ ڈیڑھ ارب سعودی امداد کے بدلے فوج اور اسلحہ شام بھیجنے کی کوششوں سے باز رہے ، پاکستان کے عوام شام میں مسلمان بھائیوں کے قتل عام کے لئے اپنی فوج اور اسلحے کی فراہمی قطعاً برداشت نہیں کریں گے، نواز شریف بحرین کے ڈکٹیٹر شاہ حماد بن عیسی ٰ کے ساتھ کیئے گئے تمام خفیہ معاہدوں کو جلد ازجلد منظر عام پر لائیں ، رہنماؤں نے وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی حکومت سے شام میں ہو نے والے مقامات مقدسہ کی توہین اور حملوں پر سفارتی سطح پر احتجاج کرے۔ طالبان سے مذاکراتی پالیسی پر بھی نظر ثانی کی جائے ، شہداء کے ورثاء کی مرضی کے بر خلاف پچاس ہزارسے زائد شہداء کے قاتلوں کو معاف کردینا حکومت کا اختیار نہیں، طالبان کے ساتھ سودے بازی کو محب وطن عوام مسترد کر تے ہیں ، اگر طالبان دہشت گردوں کو رہا کیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

 

ملیر کے علاوہ جامع مسجد جعفریہ نارتھ کراچی ، عزاخانہ صغریٰ کورنگی، جامع مسجد امام موسی کاظمؑ کورنگی کراسنگ اور جامع مسجد بوتراب عزیز آباد میں بھی بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیئے گئے جن میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امیریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور، تکفیریت مردہ باد، طالبان مردہ باداور مذاکرات نامنظور کے نعرے درج تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree