مسیحی برادری کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے، مولانا امداد نسیمی

25 ستمبر 2013

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنما وں مولانا امداد نسیمی ،عالم کربلائی نے  مسیحی برادری کے رہنما عمران جوزف ،پادر ی ڈاکٹر ڈینل فیاض اوررہنماوں کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پشاور ، کراچی اورملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کا بازار گرم ہے ہم کس ظلم پر روائیں ابھی پورے ملک میں دہشت گرد جہاں جاتے ہیں عوام کو بھیڑ بکریوں اور مولی گاجر کی طرح ٹکڑ ے ٹکڑے کر کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کرتے ہیں اور حکومتی ادارے مذاکرات کی لولی پاپ منہ میں لیے تماشائی بنے ہوئے ہیں کون سا ظلم ان سے چھپا ہے اور کونسے دہشت گرد ان سے چھپے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارے ملک پاکستان آرمی کے جنرلوں کے جنازے دفنائے بھی کب تھے کہ کراچی میں امام بارگاہ حسینی پر بم دھماکہ کئے گئے اور پشاور کی مسجد انو پر دھماکہ کئے گئے جن دھماکوں سے انسانی جسموں کے ٹکڑے کر دئیے گئے ابھی ملک ان جوانوں کے غم سے نکلا ہی تھا کہ مسیحی اور محب وطن برادری پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے پورے ملک میں فضا سوگوار بنا دی آخر ان کا قصور کیا ہے؟ ملک کے ساتھ سچائی اپنے مذہب سے سچائی آخر ابھی بھی حکومتی ادارے ٹال مٹول کر کے ان تمام مظالم پر پر دہ ڈالنے اور بیرونی قوتوں کی طرف اشارے کر رہے ہیں آخر یہ دشمنوں ہر مرتبہ جرم قبول کرتے ہیں پھر ان کے خلاف حکومت کاروائی کیوں نہیں کرتی ۔ مجلس وحدت مسلمین کسی لشکر یا کسی سپاہ کا مقابلہ نہیں کرتی  بلکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بین الاقوامی دہشت گرد اور وطن عزیز میں دہشت گردی کرنے والوں اور وطن کو توڑنے اور محب وطنوں پر ظلم ڈھالنے والوں کے خلا ف ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان آرمی کے جر نیلوں پشاور ، کراچی اور مسیحی برادری کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے اور مسیحی برادری کے چرچ تعمیر کروایا جائے زخمیوں کا بہتر سے بہتر علاج کروائیں۔اس موقعی پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما مولانا اللہ بچایو ناصری اورعاصم مرزا بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree