نواز شریف حکومت کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،علامہ مختار امامی

12 اگست 2014

وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیاسی دہشتگردوں کیخلاف بھی آپریشن ضرب عضب کی ضرورت ہے، ملک میں اب شیعہ، سنی کا مسئلہ نہیں رہا، اہلسنت بھائیوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، اسی وجہ سے آج ریاستی جبر سے متاثرہ اہل سنت کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر ہم ایک مہینہ کیلئے گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آجائیں تو اسلام آباد اور پنجاب کے رئیسانی کو بھی گھر بھیج سکتے ہیں، نواز شریف حکومت کا خاتمہ عالمی استعماری قوتوں کی مداخلت کا خاتمہ ہے، نواز حکومت سعودی عرب کی سٹریٹجک پارٹنر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس میں منعقدہ صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے کیا۔ اس موقع پر عالم کربلائی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 

علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے دشمن کو پہچاننا ہوگا، ہمارا دشمن امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک اور پاکستان میں موجود ان کے آلہ کار ہیں، وطن عزیز میں ہمارے خلاف دشمنی کا آغاز جنرل ضیاء الحق دور میں ہوا، اور ہمارے خلاف ایک اتحاد قائم کیا گیا، جس نے ہمیں پاکستان میں ڈرانے، تنہاء اور کمزور کرنے کی کوشش کی کیونکہ دشمن جانتا تھا کہ کربلا کے ماننے والوں میں بڑی طاقت ہے، جب تک انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، اس کے مزموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نامساعد حالات میں شہید عارف حسین الحسینی نے ملت کی سربلندی کا پرچم اٹھایا اور ابوجہل و ابو لہب کی اولادوں کو للکارا، شہید عارف الحسینی ایک باد نسیم کی طرح آیا تھا، دنیا کہتی تھی کہ امام خمینی کے بعد دوسرا بڑا لیڈر ہمارا قائد شہید عارف الحسینی تھا۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ وہ جتنا عظیم تھا اتنا ہی مظلوم تھا، ہم شہید کے دشمنوں کا تعاقب کرتے رہیں گے اور وقت کے فرعونوں کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور ان کے ٹکڑوں پر پلنے والے تکفیریوں کے اتحاد نے ہم سے شہید عارف الحسینی کو چھین لیا، جنہوں نے شہید عارف الحسینی کو شہید کیا آج وہی ہاتھ تفتان بارڈر پر شہید ہونے والے زائرین کے قاتل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کے پاس آج پورا نظام موجود ہے، وہ ہماری ایک ایک حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے، بغیر منظم ہوئے ہم دشمن کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اس لئے ہمیں منظم ہوکر نواز شریف کی امریکہ و سعودیہ نواز حکومت تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree