ٹارگٹ کلرز کا تعلق کسی گروہ یا جماعت سے بھی ہو مکمل تفصیلات پیش کریں گے،ڈی جی رینجرز سندھ کی ایم ڈبلیوایم کے وفد کو یقین دہانی

09 جون 2014

وحدت نیوز(کراچی) شہر میں ہونے والی حالیہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کے خلاف سرجیکل آپریشن اور گرفتار ملزمان کی سیاسی وابستگی اور مکمل کوائف بھی منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ گذشتہ روز سچل رینجرز ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر اور مجلس وحدت مسلمین کے وفد کے درمیان ملاقات میں کیا گیاترجمان سندھ رینجرز میجر سبطین کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے علامہ سید باقر عباس زیدی کی زیر قیادت  ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اخترسے ملاقات کی اس دوران شہر میں ہونے والی حالیہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور اس کے سد باب کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں  فیصلہ کیا گیا کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروپ کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر سرجیکل آپریشن کیا جائے گا، اور دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ملزمان خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہبی، سیاسی جماعت یا پھر جرائم پیشہ گروہ سے ہو ان کی مکمل شناخت ، کوائف اور معلومات منظر عام ہر لائی جائیں گی، ملاقات میں  ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اخترنےایم ڈبلیوایم کے رہنماوں کو مکمل یقین دھانی کر وائی کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور گرفتار ملزمان کو منظر عام پر بھی لایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree