پشاور دھماکہ تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،علامہ مختار امامی

07 فروری 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ پشاور دھماکہ تحریک انصاف کی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے بجائے قاتلوں سے مذاکرات کئے جارہے جو شریعت کے منافی ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کو سندھ بھر میں پشاور دھماکے اورطالبان سے مذاکرات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا میں عوام کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، ایک طرف تو مظلوم عوام پر دھماکے ہورہے ہیں تو دوسری طرف ان دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد ہسپتالوں میں علاج کے لئے پریشان ہیں لیکن ملک میں انقلابی تبدیلی کا نعرہ لگانے والے آج طالبان دہشت گردوں سے خوفزدہ ہوکر ان سے مذاکرات میں مصروف ہیں۔ علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ طالبان سے مذاکرات کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کا مؤقف واضح ہے ہم ایسے کسی مذاکرات کو تسلیم نہیں کرتے کہ جو 55 ہزار شہداء کے خانوادوں کی تضحیک کے مترادف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکے اور طالبان سے مذاکرات کیخلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر جمعہ کو سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اورعزم کا اعادہ کیا جائے گا کہ بانیان پاکستان کی اولادیں اپنے وطن کے دشمنوں سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree