وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کے صوبائی رہنما علامہ مزمل حسین نے ٹانک میں فائرنگ اور خودکش حملوں سے ایف سی اہکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شدت پسند عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں اور نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ان مذموم کاروائیوں سے ہمارے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے پاک فوج کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج کا جراتمندانہ کردار قابل داد ہے۔دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لیے پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں کوچ اور پک اپ کے تصادم کے نتیجے میں پندرہ کے لگ بھگ قیمتی جانوں کے ضیاع بھی پر افسوس کا اظہار کیااور نے شہدا کی بلندی درجات پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔