دہشتگردی کا نشانہ بننے والی امامیہ مسجد میں نماز جمعہ کا عظیم الشان اجتماع، لبیک یاحسین ع کے نعرے

20 فروری 2015

وحدت نیوز(پشاور) گذشتہ جمعہ کو دہشتگردوں کے ظالمانہ حملہ کا نشانہ بننے والی امامیہ مسجد حیات آباد پشاور میں آج نماز جمعہ کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی، ایک ہفتہ قبل بے گناہ نمازیوں کے خون سے رنگین ہونے والے مسجد میں شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے روح رواں علامہ سید جواد حسین نقوی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میاں افتخار حسین، امامیہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ خورشید انور جوادی، علامہ جواد حسین ہادی اور علامہ سید سبطین الحسینی بھی موجود تھے۔ نماز جمعہ خطیب امامیہ مسجد علامہ نذیر حسین مطاہری کی امامت میں ادا کی گئی، انہوں نے خطبہ کے دوران کہا کہ اس مسجد کو آباد رکھنے کی وجہ سے میں نے اپنے بیٹے کی نماز جنازہ میں بھی شرکت نہیں کی، کیونکہ دشمن چاہتا تھا کہ ہماری مساجد ویران ہوجائیں، لیکن اے دشمن! آج دیکھ لو، جس مسجد میں پہلے چند سو نمازی موجود ہوتے تھے، آج یہاں ہزاروں کی تعداد میں نمازی موجود ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree