پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھےسی آئی اے، موساد اور سعودی انٹیلی جنس کی تثلیث خبیثہ کا ہاتھ ہے، ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخواہ

13 مئی 2014

وحدت نیوز(پشاور) خیبرپختون خواہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت طالبان کا سیاسی ونگ بن چکی ہے۔ اگر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ کئے گئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے نومنتخب سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید محمد ابوکرار نقوی نے پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں سی آئی اے، موساد اور سعودی انٹیلی جنس کی تثلیث خبیثہ کا ہاتھ ہے۔ ہمارے ادارے محب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناپاک بنائیں بصورت دیگر دشمن پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے نیو ورلڈ آرڈر کی راہ ہموار کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔  انہوں نے گزشتہ روز پشاور کے علاقے پیپل منڈی میں دہشت گردوں کے جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سردار اشرف علی کی شہادت اور عابد علی قزلباش کی زخمی ہونے پر مذمت کرتے ہوئے جاری ایک بیان میں کہا کہ پشاور میں شیعہ نسل کشی ناقابل برداشت ہے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریر ہو سکتا ہے۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات خیبر پختونخواہ نے کے پی کے سے  ملحقہ ضلع اٹک میں اٹھنے والی دہشت گردی کی تازہ لہر کہ جس میں گزشتہ چند ماہ میں دو شیعہ ڈاکٹر کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا کہ کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی اعلی سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree