گورنر بلوچستان ہزارہ ٹاؤن روڈ کی بندش کا فیصلہ واپس لیں ، جعفر علی جعفری

14 فروری 2017

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کوئٹہ کے ضلعی سکریٹری جنرل جعفر علی جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیم سب کی ضرورت ہے اور اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں اسکی اہمیت سے سب آگاہ ہے لیکن اس کا ہزارہ ٹاؤن روڈ کی بندش سے کوئی تعلق نہیں ہے تعلیم کی آڑ میں ایک بڑی قوم اور  پانچ چھ لاکھ کی آبادی کو ڈسٹرب کرنا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے اس سے امن وامان ، ر فت وآمد ، روزگار ،کاروبار اور ایک بڑی آبادی کو محصور کرکے انہیں خطرات سے دوچار کرنے جیسے مسائل جنم لیں گے. سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کو اگر ضرورت ہے تو وہ متبادل راستہ دینے اور پانچ چھ لاکھ  افرادکے نقشے پر پاس شدہ چالیس سال سے زیر استعمال روڈ پر قبضہ کرنے کی بجائے اپنی خالی پڑی ہوئی زمینوں پر اپنی تعمیرات کریں گورنر صاحب یونیورسٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں. اس کے  علاوہ طالبات کی رفت آمد کے لیے انڈر پاس بھی بنایا جا سکتا ہے . اسکے باوجود گورنر صاحب کی جانب سے ہزارہ ٹاؤن روڈ کی بندش کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے یہ ایک غیر ضروری اور غیر زمہ دارانہ فیصلہ ہے،گورنر صاحب کی شخصیت اور سیاسی بیک راؤنڈ کو دیکھتے ہوئے ان سے یہ توقع نہیں ہے۔ ہزارہ ٹاؤن روڈ کی بندش کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے اسمبلی فلور پر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے عوامی تحفظات کو پیش کیا لیکن معزز ایوان سے بھی کوئی خاطر خواہ  پیشرفت نظر نہیں آئی اگر عوامی مسائل ایوانوں میں حل نہ ہو تو لوگ مجبور ہو کر احتجاج کے لیے روڑوں پر نکل آتے ہیں اس وقت پھر حکومت کو ایوان کی عزت کا خیال آتا ہے. معزز ایوان اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اورامید ہے کہ گورنر بلوچستان بھی عوام کے مسائل و مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے  اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لیں گے. اور پی کے میپ میں موجود ہزارہ ممبران اپنے پارٹی عمائدین تک بھی روڈ کی بندش کا معاملہ  پہنچا کر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree