ایم ڈبلیوایم کی جانب سے بلوچستان کی چار قومی وصوبائی نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری

26 جون 2018

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پالیمانی بورڈ کااہم اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے کی ،اجلاس میں قومی انتخابات میں کوئٹہ کے تین قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں پر نامزد حتمی امیداروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے گئے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے پالیمانی بورڈ نے کوئٹہ کے حلقہ قومی اسمبلی NA-265کیلئے سابق وزیر قانون آغاسید محمد رضا ، حلقہ صوبائی اسمبلی PB-26کیلئے برکت علی بھیاء اور حلقہ صوبائی اسمبلی PB-27کیلئےسا بق وزیر قانون آغاسید محمد رضا اورحلقہ صوبائی اسمبلی PB-12نصیر آبادکیلئے سید حسن ظفرشمسی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔

ڈویژنل سیکریٹریٹ کوئٹہ میں پالیمانی بورڈ کے اجلاس کے اختتام پر ٹکٹ کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مرکزی رہنما اسدعباس نقوی، علامہ ہاشم موسوی، آصف رضا ایڈوکیٹ ، علامہ ولایت جعفری، کونسلر کربلائی رجب علی سمیت دیگر رہنمابھی موجود تھے۔

اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل سیکریٹری جنرل کونسلر کربلائی رجب علی نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری ہونے کے بعد الیکشن سیل کا قیام عمل میں لایاجاچکاہےجس کے بعد انتخابی حلقوں میں عوامی رابطہ اور تشہیری مہم میں تیزی لائی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کا ماضی عوامی خدمت سے عبارت ہے، آغا رضا نے گذشتہ دور حکومت میں چار سال آٹھ ماہ بحیثیت ممبر اسمبلی اور چار ماہ صوبائی وزیر قانون کی حیثیت سے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا اجراءکیا، جس میں سے متعدد منصوبے مکمل اور چند ایک زیر تکمیل ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree