ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی کی جلوس میلاد النبیؐ میں شرکت ،اہل سنت شرکائے جلوس کی تواضع

20 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) آمد پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی مناسبت سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں متعدد مقامات سے ریلیوں اور جشن کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی جشن کا انعقاد میزان چوک پر ہوا، جہاں ہزارہ ٹاؤن، سریاب روڈ، علمدار روڈ اور دیگر علاقوں سے عاشقان رسول اسلام (ص) مختلف ریلیوں کی شکل میں آئے اور مرکزی جشن میں شریک ہوئے۔ عید میلاد النبی کے موقع پر محبان نبی (ص) نے ان کی شان میں نعتیں بھی پڑھی۔

جشن ولادت پیغمبر اسلام کے موقع پر مختلف مسالک اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شیعہ اور سنی علماء نے یکجہتی کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کا احسن نمونہ پیش کیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما وامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی سربراہی میں شیعہ علماء واکابرین کا وفد جلوس میلاد النبیؐ میں بھرپور انداز میں شریک ہوا۔ ریلیوں میں شریک افراد کیلئے متعدد مقامات پر سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں جہاں علامہ سید ہاشم موسوی نے ہزارہ شیعہ جوانوں اور علماء کے ہمراہ اہل سنت شرکائے جلوس کی تواضع کی ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے اچھے انتظامات نظر آئیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree