کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، مرکزی وصوبائی قائدین کی شرکت، اہم امور پر گفتگو

24 مارچ 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ ضلعی صدر سید ابراہیم شاہ کی زیر صدارت ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں تنظیمی یونٹس اور اراکین ضلعی کابینہ شریک ہوئے، جبکہ مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری کردار سازی سید عباس علی موسوی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر شمسی بطور مہمانان خصوصی اور ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صوبائی صدر محمد رضا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی صدر سید ابراہیم شاہ نے ابتدائی کلمات میں مرکز کے نمائندے، صوبائی کابینہ کے عہدیداروں و دیگر مہمانان گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور متعدد ایجنڈوں پر گفتگو کی۔

جس میں پارٹی رہنماؤں ار کارکنوں نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط یونٹس ہی تنظیم کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اور بنیادی اکائی ہے۔ شعبہ تنظیم سازی کی جانب سے کارکنوں اور عہدیداروں کی رہنمائی کے لئے کتاب "رہنمائے مسئولین" کو تنظیمی نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ کتاب رہنمائے مسئولین کا مطالعہ اسٹڈی سرکل اور رہنماء نکات پر عملدرآمد تنظیمی فعالیت میں بہتری کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں اسرائیل نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف بلوچستان کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کی مشترکہ فلسطین کانفرنس 24 مارچ 2024 بروز اتوار 3 بجے سہ پہر کوئٹہ پریس کلب میں ہوگی۔

اجلاس سے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا مجلس وحدت مسلمین ایک الٰہی جماعت ہے۔ جس کے کارکن انبیاء کرام علیہم السلام اور آئمہ ھدیٰ علیہم السلام کی پاکیزہ تعلیمات کی روشنی میں اصلاح معاشرہ کے لئے مصروف عمل ہیں۔ صوبائی جنرل علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ تنطیم کو منظم کرنے کے لئے مرکز کی ہدایت و پروگراموں پر یونٹ تک عملدرآمد کروانا لازمی ہے۔ ضلع کے لئے سال میں تین ضلعی شوریٰ کے اجلاس منعقد کروانا ضروری ہے۔ اجلاس میں مختلف یونٹس کے نمائندوں نے  کارکردگی رپورٹ، جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری جعفر علی نے ضلعی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور آئیندہ چار ماہ کا پروگرام پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree