ضمنی انتخاب پی بی 26کوئٹہ ،دھاندلی روکنے پرایچ ڈی پی کے غنڈوں کا ایم ڈبلیوایم کے کارکنان پر خنجروں سے حملہ

31 دسمبر 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ میں آج ہونے والے حلقہ پی بی 26کے ضمنی انتخاب کے دوران ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) کے غنڈوں نے دھاندلی میں رکاوٹ ڈالنے پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان پر خنجروں سے حملہ کردیا، ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون کاکارکن سید مقصودشدید زخمی حالت میں ڈی ایم سی اسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق حلقہ پی بی 26کوئٹہ میں آج ہونے والےضمنی انتخاب کے دوران حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے ایچ ڈی پی کے کارکنان کو دھاندلی سے روکنے کی کوشش کی ، ایچ ڈی پی کے کارکنان خواتین کے جعلی ووٹ بھگتانے کی کوشش میں مصروف تھے جسے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے بروقت ناکام بنادیا، بعد ازاں ایچ ڈی پی کے مسلح کارکنان نے ایم ڈبلیوایم کے نہتے کارکنان پر خنجروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون کا کارکن سید مقصودشدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ڈی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ حلقہ پی بی 26کوئٹہ میںپولنگ کا وقت ختم ہوچکاہے اس وقت ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، کل 26پولنگ اسٹیشن سے نتائج کا انتظار ہےاس نشست پر کل 18امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہےجبکہ مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوارسابق وزیر قانون آغا رضا اور ایچ ڈی پی کے نامزد امیدوار قادر نائل کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree