امن وامان کو نقصان پہنچانے والی تنظیموں پر عملی پابندی عائد کی جائے، کامران ہزارہ

23 جنوری 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری امور سیاسیات کامران حسین ہزارہ نے کوئٹہ شہر کے بگڑتے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں حکومت کے سر پر سوار ہو چکے ہیں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ایک خواب بن کر رہ گیا ہے، انہیں انکی اصل مقام تک پہنچانے کی ضرورت ہے. جو تنظیمیں صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے میں ملوث ہیں ان پر پابندیاں عائد کی جائے اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد خود تسلیم کرتے ہیں کہ ان کاروائیوں میں وہ ملوث ہیں اور یہ دھمکی بھی دیتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اپنی کاروائی جاری رکھیں گے اسکے باوجود انتظامیہ اور حکومت کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے. یہ بات بارہاں ثابت ہو چکی ہے کہ دشتگرد کسی خاص فرقہ یا گروہ کے دشمن نہیں ہے، دہشتگردوں نے ہر فرد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے انکا مقصد پاکستان کی تباہی ہے اور ہر محب وطن پاکستانی کو چاہئے کہ وہ ان دہشتگردوں کے خلاف کھڑا ہو جائے اور انکے لئے زمین تنگ کر دے، اگر انتظامیہ مضبوط ہوجائے تو دہشتگردوں کو شکست دینا ہمارے لئے آسان ہوجائے گا.



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree