بازار میں بے گناہ خواتین پر تیزاب ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ ایک غیر انسانی فعل ہے ،سید عباس موسوی

21 مئی 2015
بازار میں بے گناہ خواتین پر تیزاب ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ ایک غیر انسانی فعل ہے ،سید عباس موسوی

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں بازار میں بے گناہ خواتین پر تیزاب ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ ایک غیر انسانی فعل ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ، عوام کو آئے دن ناخوشگوار واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، جگہ جگہ پولیس موبائیلز اور اہلکار تعنیات تو کئے گئے ہیں مگر عوام کو اس سے فائدہ نہیں پہنچ رہا اور بعض جگہ پولیس اہلکار محض مردم خانہ پوری کے لیے کھڑے رہتے ہیں۔ ہر پاکستانی کے جان و مال کا تحفظ اس کا آئینی حق ہے وطن عزیز کے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت بلوچستان دن بہ دن بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف کوئی عملی اقدام اٹھا کر صوبے کے عوام کو ان کا حق دلائے۔ صوبے میں قانون اور آئین مکمل طور پر نافذ نہیں اور ان پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہاہے اور آئے دن شرپسند عناصر شہر کے نظم و ضبط کو برباد کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پورے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے مگر وفاقی اور صوبائی حکومت ان واقعات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اور ان عناصر کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کو ضروری ہی نہیں سمجھ رہی ، ملک میں عوام کو پہلے ہی سے بہت نقصانات کا سامنا ہے انہیں مزید نقصانات سے بچانے کے لیے سب سے پہلے حکومت کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے بلوچستان اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن مولانا عبدالواسع پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree