علمدار روڈ کے مکینوں کے مسائل کا حل مجلس وحدت کی بنیادی ترجیح ہے،رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا

31 جنوری 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان کے مطابق حلقہ پی بی 2 کوئٹہ 2 کے عوامی نمائندے اوررُکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضا نے اہلیان محلہ گلزاری اورمری آبادکے علاقوں میں بزرگواورجوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے تمام مظلوموں کوامن و استحکام ، اقوام و مذاہب ومسالک کے مابین ہم آہنگی اوررواداری کے لئے متحدکرے گی۔


ہزارہ قوم کو پاکستان کے مومنین کے ساتھ دنیاکی کوئی طاقت جدانہیں کر سکتی۔ملت جعفریہ پاکستان کاہمارے ساتھ گھروں سے باہرآناباعث ہوا کہ کوئٹہ میں شہداء کے لواحقین کے دھرنے کامیاب ہوئے۔مومنین کے ساتھ کوئٹہ اورپاکستان کے ملت جعفریہ کی طاقت وحمایت تھی کہ ہم نے دھرنوں کے دوران شدیددباؤکے باوجودشہداء کے لواحقین کی دلی خواہشات کے مطابق صوبائی ووفاقی نمائندوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے۔



ناہل سابقہ حکمرانوں کی خیانتوں اورناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کوئٹہ کے عوام آج گیس اورپانی کے مشکلات سے دوچارہیں۔ عربوں روپے مالیت کے پائپ سابقہ حکومتوں کے دورحکومت میں زیرزمین دفن کردیئے گئے۔موجودہ صوبائی حکومت کی کوششوں سے انشاء اللہ بلوچستان سے محرومیوں اورناانصافیوں کا خاتمہ ہوگا۔دہشت گرد؛فوج، سیکیورٹی اہلکاروں، صحافی برادری، اقلیتوں اورپاکستان کے مظلوم عوام کی مشترکہ دشمن ہے۔ پاکستان کے آئین کاانکارکرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کی بجائے سختی سے نمٹاجائے۔اب وقت آچکاہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرکے دنیاکوبتادے کہ وہ امن بلاک کاحصہ ہے۔



معصوم جوانوں کو انتہاپسندی اوردہشت گردی کی جانب راغب کرنے والوں کے پاس انسانی فلاح اورپاکستان کی ترقی کے لئے کوئی پروگرام نہیں۔اللہ کے نبی ؐ اوراصحابؓ نے طاقت کے زورپرنہیں بلکہ اپنے کرداراوراخلاق سے جہالت کی تاریکی میں ڈوبی عرب کے جاہل ، پسماندہ اورجنگ زدہ معاشرے میں امن و سلامتی ، دوستی، محبت اورعلم و ترقی کے چراغ روشن کئے۔زبردستی اپنے عقائددوسروں پرمسلط کرنے والے ملک میں مثبت تبدیلی کے لئے جب تک اللہ کے نبی ؐ کی راہ نہیں اپنائیں گے کامیاب نہیں ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree