جس آزاد ریاست کا خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا وہ آج تک شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ، علامہ شیخ نیئرعباس

15 اگست 2016

وحدت نیوز(گلگت) سترویں یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،یہ ملک لازوال قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے پوری قوم ملک کو لاحق خطرات سے نکالنے کیلئے متحد ہوجائے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ یوم آزادی یوم تشکر ہے اور اس دن خداوند عالم نے مسلمانوں کیلئے ایک علٰحیدہ مملکت کو عطا کیااور اس عظیم نعمت کے حصول میں قائد اعظم محمد علی جناح کی شبانہ روز جدوجہد اور ہزاروں افراد کی قربانیاں شامل ہیں۔وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہر شہری کا اولین فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس آزاد ریاست کا خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا وہ آج تک شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ہے اور یہ اس ملک کے نااہل حکمرانوں کی کارستانیوں کا نتیجہ ہے۔کبھی آمریت نے اور کبھی جمہوریت کے نام پر ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا کردیا گیا۔اپنے ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر حکمران ملکی وسائل سے ہاتھ صاف کرتے رہے اور آزادی کے کئی سال بعد بھی آج تلک انگریزوں کی غلامی سے نہیں نکل سکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے میں موروثی سیاست کاروں،جاگیرداروں اور استعماری طاقتوں کے گماشتوں کا بڑا کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ اندرونی و بیرونی دشمنوں سے مقابلہ کرنے کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔گلگت بلتستان کے غیور عوام ملک عزیز کے اتنے ہی وفادار جتنے کہ دوسروں صوبوں کے عوام ہیں اور ستر سالوں سے حقوق سے محروم رہتے ہوئے بھی ملک سے وفاداری کا دم بھرتے ہیں اور ہمارے جوان ملک کی سرحدات کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی وفاداری کا صلہ ملنا چاہئے تھا جو کہ ابھی تک انہیں نہیں مل سکاجو کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔ملکی معاشی استحکام کی شہ رگ سی پیک میں گلگت بلتستان کے عوام کا حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے لہٰذا حکومت یہاں کے عوام کے تحفظات کو دور کرے اور جملہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے ادھورے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree