کئی ہفتے گزرنے کے باوجود سکردو سٹی اور اطراف کے علاقوں کا رابطہ بحال نہ ہونا المیہ ہے،مولانا فدا ذیشان

27 فروری 2017

وحدت نیوز(سکردو)  ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو کے سیکریٹری جنرل مولانا فدا علی ذیشان نے حالیہ برفباری کو کئی ہفتے  گزرجانے کے بعد بھی اطراف کے علاقوں کا سکردو سٹی سے رابطہ بحال نہ ہونے پر حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ بلتستان ڈویژن اور ضلعی افسران کو چاہئے کہ فی الفور عوام کو شہروں تک رسائی کیلئے بیانات سے ہٹ کر اقدامات کرے تاکہ اس کٹھن سردی میں دور دراز علاقوں کے افراد مزید متاثر نہ ہوں۔اخباری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب بھی بہت سارے علاقے برف میں ڈھکے ہوئے ہیں، انکی سڑکیں بحال نہیں ہوئیں۔ سردیوں کی وجہ سے لوگ بیمار پڑ رہے ہیں ۔ دوائیوں کی بھی ضرورت ہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔ سیاسی نمائندوں نے سکردو ہسپتال کیلئے فنڈز کی فراہمی کا زبانی اعلان ہی کیا اور اس وقت پورے علاقے کے مریضوں کیلئے کوئی مناسب انتظام نہیں۔ عوام کو چاہئے کہ جن نمائندوں کو ووٹ دیکر چنا ہے اپنے حق کیلئے ان کا گریبان پکڑیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree