ہم ہر قسم کی قربانی دیں گے لیکن گلگت بلتستان کو خالصہ سکھ کی راجھدہانی میں جانے نہیں دینگے، آغا علی رضوی

05 مارچ 2018

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی نے کہا کہ چھومک و کتپناہ میں عوامی اراضی پر شب خون مارنا علاقہ دشمنی اور خطے کی سالمیت کے خلاف سنگین سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کی ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا ہر شہری پر فرض ہے۔ خالصہ سرکار کے نام پر گلگت بلتستان کو 48 سے پہلے کی صورتحال کی طرف دھکیلنے کی کوشش انتہائی خطرناک اور پاکستان کی سالمیت و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی نہ صرف کوشش ہے بلکہ اس عمل سے دشمن ملک کے موقف کو تائید ملتی ہے۔ خالصہ سرکار کے نام پر جی بی کو ہندوستان سے جوڑنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں۔ چند انچ اراضی کے مفت حصول کے لئے انتظامیہ دشمن کے موقف کی عملی حمایت کرنا چھوڑ دے۔ یہ خطہ یہاں کے عوام نے ڈوگرہ راج سے آزاد کرایا ہے اور آزادی کے ستر سال بعد اس کی زمینوں کو سینکڑوں سال قبل کی خالصہ سرکار سے جوڑنا ریاست سے غداری اور جنگ آزادی کو تسلیم نہ کرنے کے مترادف ہے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ انتظامیہ ایسے غلط فیصلے سے باز رہے جس کے نتیجے میں یہاں کے عوام سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں۔ خالصہ سرکار کا مسئلہ اقوام متحدہ اور عالمی عدالت تک پہنچ جائے تو نہ صرف انتظامیہ کو شدید دھچکا لگے گا بلکہ خطے کی سیاسی صورتحال متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر اور جی بی پر پاکستان کا موقف کمزور پڑ جائے گا لہذٰا میں ریاستی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسا اقدام اٹھانے سے باز رہے جس کے نتیجے میں دشمن کے لئے راہ ہموار نہ ہو۔ اگر ریاستی اداروں کو پورے خطے میں کہیں بھی زمین چاہیئے تو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے حاصل کرنے میں کوئی بھی طاقت مانع نہیں ہو سکتی۔ اس کے علاوہ بھی عوامی فلاح کے لئے اگر کہیں کوئی زمین درکار ہوتی ہے تو عوام کو بھی آمادہ کیا جاسکتا ہے، لیکن طاقت کا استعمال کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں۔ ویسے بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جی بی سٹیٹ سبجیکٹ رول کا خاتمہ غیرقانونی عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی اراضی پر ناجائز قبضے کے خلاف تحریک کے لئے عوام تیار رہیں۔ اس ظلم کے خلاف کسی بھی سطح تک جانے کے لئے تیار ہیں۔ ہم ہر قسم کی قربانی دیں گے لیکن خالصہ سرکار کے نام پر گلگت بلتستان کو سکھوں کی راج دھانی میں رہنے نہیں دیں گے۔ ہم نے آزادی شعور کے ساتھ حاصل کی ہے خالصہ سرکار نہیں بلکہ پاکستان ہماری پہلی اور آخری منزل جبکہ آئین پاکستان ہمارا دستور ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree