کمشنر آفس بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی اور اہلیان چھومک کا اجلاس ، ضلعی انتظامیہ کیساتھ اہم نکات پر اتفاق

20 مارچ 2018

وحدت نیوز(سکردو) خالصہ سرکار کی آڑ میں سکردو ہوتونگ تھنگ چھومک پر انتظامیہ کے ناجائز آپریشن کے خلاف جاری تحریک کے اٹھارویں روز انتظامیہ سربراہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس کا انعقاد کمشنر آفس بلتستان میں منعقد ہوا۔ جلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کی قیادت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران اور اہلیان چھومک شریک تھے۔ اجلاس میں گفتگو شنید کے بعد انتظامیہ اور فریقین کے درمیان چند نکات پر اتتفاق ہوا۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کمیٹی تین ماہ کے اندر اپنی سفارشات مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے گا اور لینڈ ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کو قانونی شکل دینے سے قبل تما م اسٹیک ہولڈرز اور عوامی ایکشن کمیٹی کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ انتظامیہ موجودہ لینڈ ریفارمز کمیٹی میں بلتستان کو مناسب نمائندگی دینے کا پابند ہوگا اور حالیہ لینڈ ریفارمز کمیٹی مکمل طور پر جانبدار اور حفیظ حکومت کی ذاتی پسند کی بنیاد پر بنائی گئی ہے ۔ اجلاس میں اس بات پر اتتفاق ہوا کہ لینڈ ریفامز کمیٹی کا فیصلہ آنے تک گورنمنٹ چھومک اراضی میں موجود عوامی اراضی میں ہرگز مداخلت نہیں کرے گی جبکہ عوام اپنی زیر قبضہ زمینوں پر حسب معمول ترقیاتی کام جاری رکھا جائے گا تاہم بقیہ اراضی پر کسی قسم کی آباد کاری و ترقیاتی کام نہیں کرے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree