ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوچکی ہے، شیخ نیئرعباس

03 اگست 2018

وحدت نیوز(گلگت) پاکستان تحریک انصاف کو انتخابات میں بھاری مینڈیٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔امید ہے عوامی امنگوں کے مطابق ملک کو کرپٹ مافیا سے نجات دلواکر ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔پیپلز پارٹی ،نواز لیگ اور دیگر جماعتوں کا اتحاد ملکی استحکام کو کمزور کرنے کیلئے تشکیل پایا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت سے امید کی کرن نمودار ہوئی ہے۔چاروں صوبوں کے عوام نے بطور نجات دہندہ تحریک انصاف کا انتخاب کیا ہے اور عوامی مینڈیٹ حاصل ہونے کے بعد ان کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف اپنے وعدوں پر کس حد تک قائم رہتی ہے۔مرکز میں نواز ،زرداری اتحاد سے ثابت ہورہا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں جو اقتدار میں ہوتے ہیں تو لوٹ مار کرتے ہیں اور اپوزیشن میں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہیں۔چونکہ ان کے مفادات ایک ہیں لہٰذا جب عوام نے ان کے اقتدار کے خواب چکناچور کردیے تو یہ دونوں جماعتیں ساتھ مل گئیں ہیں۔

انہوں نے چھلمس داس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نومل کے عوام کے ساتھ دشمنی پر اتر آئی ہے چھلمس داس پر حکومت بدنیتی کا مظاہرہ کرکے نومل کے عوام کو چھلمس داس سے دور رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔ماضی میں حکومت کی خواہش پر عمائدین نومل اور سرکار کے مابین ایک معاہدے کے تحت سولہ سو کنال اراضی قراقرم یونیورسٹی کیلئے مختص کیا گیا لیکن تاحال اس معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کا کام رکا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھلمس داس نومل کے عوام کی ملکیت ہے  اور حکومت کو چھلمس داس کی بندربانٹ کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔





اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree