گلگت بلتستان کے ساتھ اسلام آباد کا رویہ آقا اور غلام جیسا ہے، شیخ نیئرعباس مصطفوی

08 فروری 2020

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سکرٹری شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانیوالے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ 180 دنوں سے کشمیری عوام کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بچے، خواتین اور عمر رسیدہ لوگ سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کی کشمیر میں بھارتی مظالم سے چشم پوشی انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

نومل میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت کا بھی دشمن ہے۔ چھ مہینوں سے اپنے ہی ملک کے شہریوں کو محصور کر کے دنیا میں اپنی جمہوریت کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان آرڈر 2020ء پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا رویہ جی بی کے عوام کیساتھ آقا اور غلام جیسا ہے۔ آج آرڈر 2020ء کی تیاری ہے جبکہ اس سے قبل 2009ء میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک آرڈر جاری کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ نواز نے ایک آرڈر جاری کیا۔ یہ تمام آرڈرز بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام کو مختلف حکم ناموں سے بیوقوف بنانا اصل میں یہاں کے عوام کی توہین ہے جسے کسی طور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ مجلس وحدت مسلمین اس نئے آرڈر کو مسترد کرتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree