المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع کھرمنگ کی جانب سے ضروت مند خاندانوں میں نقد رقوم کی تقسیم

25 اپریل 2020

وحدت نیوز(کھرمنگ)  مومنین کھرمنگ کے تعاون سے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام طے شدہ امدادی پروگرام کے تحت  کھرمنگ کے بارڈر ایریاز ، ترکتی سے اوپر کے تمام موضعات اور نالہ جات میں مقیم ضرورت مند فیملیز تک امدادی رقوم تقسیم کئے۔ المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے ذمہداران میں سکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ شیخ اکبر رجائی، ڈپٹی سکریٹری جنرل جناب شیخ یعقوب محمدی، متحرک صوبائی رہنماؤں راجہ ولایت علیخان اور نصرت علی، مجلس وحدت کھرمنگ کے سرگرم بزرگ رہنما حاجی محسن علی، شریف ولی کھرمنگی، انجنئیر شجاعت حسین یورنگوت، امام جماعت اولڈنگ شیخ ہادی مقدسی، نوجوان سماجی کارکن اکبر روحانی اولڈنگ و دیگر شامل تھے۔

 اس دوران مختلف علاقوں کے مقامی علمائے کرام اور سماجی شخصیات بھی ہمراہ رہے، اور مستحقین کی شناخت اور ان تک امداد پہنچانے میں معاونت کیں۔ کرونا وایریس کی وجہ سے پیدا شدہ مشکل حالات اور رمضان المبارک کی آمد پر اس پروگرام کے تحت انتہائی ضرورت مندوں کو فوکس کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان علاقوں میں اولڈنگ ، ہرغوسیل نالہ، میموش تھنگ ، میموش،  بریسل، بریسیل چھو، گنگنی، بلارگو،بلارگو پایو، سیر تھنگ بلارگو، برولمو، مورول، گنوخ، دنسر تھنگ ،ژے ژے تھنگ، ترکتی، حمزیگونڈ، سنکرمو، اور تمام ملحقہ محلہ جات و موضعات شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں ان علاقوں کے مقامی علمائے کرام کے توسط سے اصل مستحقین کی نشاہدہی کی گئی اور انہی علماء کے ذریعے معلوم شدہ فیملیز تک امداد پہنچا دیئے گئے۔

 المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کھرمنگ اس کار خیر میں حصہ لینے والے تمام مومنین کرام کے ممنون و مشکور ہیں۔ ان دور افتادہ علاقوں میں دیں مبین اسلام کی تبلیغ اور مومنین کی خدمت میں مصروف عمل معزز علمائے حقہ کے ممنون و مشکور ہیں۔ واضح رہے کہ تائید خداوندی کے طفیل صرف اور صرف ضلع کھرمنگ کے ہی چند درجن مومنین کی مالی معاونت نے کرونا وایریس کی وجہ سے پیدا شدہ حالیہ مشکل صورتحال میں چند ایام کے اندر ہی مستحقین کی امداد کے لئے مرتب کئے اس امدادی سرگرمی کو کامیابی عطا کی۔ بہت زیادہ نہ سہی مگر ان تمام بارڈرز سے ملحقہ دور دراز علاقوں کے مستحق فیملیز کو ایک امدادی پیکیج با عزت، باوقار اور بالکل غیر محسوس انداز میں پہنچانے کی سعی کی۔ بحق آئمہ معصومین علیھم السلام ان تمام مومنین کرام کو آباد و بامراد رکھے، انکو اور انکی فیملیز کو صحت و سلامتی عطا ہو، خدا پاک انکی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔

ضرورت مند فیملیز کی نشاندہی، تقسیم کے عمل میں بھرپور کردار ادا کرنے والے علمائے عظام اور مختلف علاقوں کے زعماء، طلبا و دیگر مومنین کے بھی مشکور و ممنون ہیں، خدا ان سب مومنین کی خلوص و توکل اور عزم و حوصلے کو دوام بخشے، انکی دنیاوی و اخروی حوائج شرعیہ برآور فرمائے۔ آمین۔ انشاللہ تعالیٰ اگلے مرحلے میں ترکتی سے نیچے کے علاقوں اور ملحقہ نالہ جات کے مستحقین کی امداد کیجائے گی۔ اس سلسلے میں آپ سب کو پہلے سے بڑھ کر تعاون اور روابط کرنے کی ضرورت ہے۔ خداوند متعال کی نصرت و تائید حاصل رہی تو اگلے مرحلے میں بھی اسی طرح مکمل عزت و تکریم کیساتھ مقامی علمائے عظام و مومنین کرام کی تشخیص کردہ حقیقی مستحقین و معذورین تک مخیر مومنین کیجانب سے جمع شدہ امداد پہنچائے جائیں گے۔ انشاللہ العزیز۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree