اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا البتہ ہماری بشمول تحریک انصاف مختلف سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت جاری ہے، آغاعلی رضوی

28 ستمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سکردو میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں مخلتف اضلاع اور حلقوں سے منتخب علمائے کرام اور بزرگوں کو مدعو کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آغا علی رضوی نے شرکاء کو ملکی اور علاقائی سیاسی و سماجی صورتحال بالخصوص آمدہ الیکشن کے حوالے سے مجلس وحدت المسلمین کی اسٹریٹجی سے آگاہ کیا۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ ہماری سیاست کا مرکز و محور علاقے کے حقوق کا حصول اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد ہے۔ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا البتہ ہماری بشمول تحریک انصاف مختلف سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت جاری ہے۔ ہم اپنے ضلعی اور صوبائی رہنماؤں کے آراء اور مشورے، مقامی صورتحال اور پارٹی پوزیشن کے حساب سے لئے جارہے ہیں جنکے اعتماد اور مشاورت کے بعد ایڈجسٹمنٹ یا بھرپور طاقت کیساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان اسلامی تحریک کیساتھ ملکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے آمادہ ہیں۔ گلگت بلتستان کے حقوق اور عوامی مطالبات پر وعدہ خلافی کی صورت میں پی ٹی آئی بھول جائیگی کہ ہم کس قدر سختی کیساتھ عوامی طاقت کیساتھ میدان میں ڈٹے رہتے تھے۔ ہم یادگار شہدا کو آباد رکھیں گے اور تمام تر حقوق کے حصول تک کسی بھی عوامی جدوجہد سے پیچھے ہٹنے کیلئے ہرگز آمادہ نہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ قائد مرحوم علامہ شیخ غلام محمد الغروی کے بعد آغا علی رضوی کی صورت میں ایک بیباک ، بے لوث اور مخلص قیادت ملی ہے جنہوں نے ملکی سطح پر حکومت اور انتظامیہ کو عوام کی بھرپور ترجمان کے بطور خود کو منوایا ہے۔ علامہ مرزا یوسف حسین نے مزید کہا کہ آغا علی رضوی اور انکے دست راست ہی بلتستان میں دینی اقدار کی بقا اور حفاظت کیلئے کمربستہ ہیں جس پر پوری قوم کو انکے دست و بازو بننے کی ضرورت ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد علی نوری نے ملکی اور علاقائی سیاسی صورتحال کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام اور دینی قوتوں کیلئے سب سے اہم امر اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے سماجی تعمیر و ترقی اور نئی نسل کیلئے جدید دنیا سے ہم آہنگ مواقع کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کیلئے ضروری ہے کہ ہم حالات حاضرہ سے باخبر رہیں، ملکی اور علاقائی معاملات میں بدلتے منظر نامے سے آگاہ رہیں، خوداور معاشرے کو ان حالات میں اپنی شرعی وظیفے کیمطابق کرداد ادا کرنے کیلئے آمادہ کریں۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اسوقت ملک میں تکفیریت کو پروان چڑھانے، مسلکی تعصب کو ہوا دینے کی کوششیں نادیدہ قوتیں کررہی ہیں، ان کی بابت باخبر رہنا اور خود کو تیار کرنا لازمی ہے۔ علاقائی امور میں بہت سی نئی چیزیں آئے روز سامنے آرہی ہیں، ان حالات میں ہمارا سیاسی کردار بہت اہم رول پلے کریگی، جس کیلئے بھرپور قوت کیساتھ میدان میں حاضر رہنا ضروری ہے۔

متوقع امیدوار حلقہ چار روندو ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے دین و سیاست کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین در اصل انسانی زندگی کے نظم و ضبط پر سب سے زیادہ زور دیتا ہے۔ سیاست چونکہ انسانی سماج کے نظم و ضبط کا ہی میدان ہے سو اس میدان میں کردار ادا کرنا معاشرتی فرائض میں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بساط کیمطابق ملکی و علاقائی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کے ذمہدار ہیں اور انشاللہ ہر صورت اپنے شرعی وظیفے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے علاقائی و ملکی نظام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ ہیں اور رہیں گے۔ مشاورتی اجلاس سے سکریٹری جنرل آغا علی رضوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد علی نوری، حلقہ چار روندو سے متوقع امیدوار ڈاکٹر مشتاق حکیمی، علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین ، شیخ علی محمد کریمی، مولانا فدا غلام حسن عابدی و دیگر نے خطاب کئے۔  مشاورتی اجلاس میں مخلتف اضلاع اور حلقوں سے تشریف لانے والے علمائے کرام اور عمائدین کیطرفسے صوبائی قیادت سے سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ آغا علی رضوی اور شیخ احمد علی نوری نے شرکاء کے سوالات کے جواب دیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree