گلگت بلتستان انتخابات کیلئے مجلس وحت مسلمین کی قیادت کا فیصلہ عوامی اور علاقائی حقوق کیلئے کلیدی کردار ادا کریگا، وزیر غلام محمد کلیم

02 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے سکریٹری نشر و اشاعت وزیر غلام محمد کلیم نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کیساتھ مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ گلگت بلتستان کے دیرینہ مطالبات پر عملدرآمد، اہم ترین علاقائی حقوق کی فراہمی، عوامی مسائل کے حل، اور عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کیلئے بڑے اور فیصلہ ساز سطح پر کرنے کیلئے کیا گیا، اسکا مطلب ہرگز ایسا نہیں کہ ہم نے اپنی جماعت کو ختم کرکے تحریک انصاف میں ضم کیا ہو، نہیں بلکہ مجلس وحدت مسلمین بھرپور انداز میں اپنے سیاسی و سماجی فریضے کو نبھاتے ہوئے اپنے تشخص کیساتھ قائم ودائم رہیگی۔ مدبر قیادت کے اس فیصلے کے نتائج عوام اور علاقے کے لئے دور رس نتائج کے حامل ہونگے۔

 سکریٹری نشر و اشاعت نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی بابصیرت قیادت نے ہر صورت عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اسی جذبے کے تحت انتخابات میں مدبرانہ انداز میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ سڑکوں پر احتجاجات اور دھرنے ہی علاقے کے حقوق اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کافی نہیں، البتہ اگر حسب وعدہ ان اہم امور پر پیشرفت نہیں ہوتی تو ہم عوامی تحریک اور جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھنے سے ہرگز نہیں ہچکچائیں گے۔ ہم اپنے پارٹی کارکنوں اور حامیوں سے توقع کرتے ہیں کہ بے باک و بے لوث قیادت کی اسٹرٹجی کو سمجھتے ہوئے بھرپور انداز میں قیادت کے دست و بازو بنیں۔ جن حلقوں میں مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار کھڑے ہیں انکے لئے ہر حوالے سے کردار ادا کریں اور دیگر حلقوں میں قیادت کے فیصلوں کے مطابق عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک باشعور قوم کی یہی نشانی ہوتی ہے کہ وہ اپنے بابصیرت قائدین کے فیصلوں کو ملت اور علاقے کے وسیع تر مفاد میں من و عن قبول کرنے میں نہیں ہچکچاتے۔ وزیر کلیم نے مزید کہا کہ ہم اپنی بے لوث و بے باک قیادت کی رہنمائی اور انکے مدبرانہ فیصلوں کی قدر اور ان پر فخر کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree