ایم ڈبلیوایم ضلع شگر کے زیر اہتمام جامعہ سجادیہ میں جشن نزول قرآن کا انعقاد

29 اپریل 2022

وحدت نیوز(شگر)جامعہ سجادیہ شگر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جشن نزول قرأن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف عالم دین سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شگر شیخ اشرف شگری، شیخ فدا علی حلیمی،اخوند ظہیر،شیخ زاہد سمیت مدرسے کے  طلاب شریک ہوئے۔

سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شگر حجتہ الاسلام شیخ اشرف حسین شگری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کو دوسرے مہینوں سے زیادہ شرافت اس لئے حاصل ہے کہ اسی مہینہ میں قرآن مجید نازل ہوا ۔ انہوں نےکہا کہ قرآن مجید کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کرنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہماری سعادت کا باعث ہے ۔

شیخ اشرف نے  پاکستان کے پارلیمنٹ میں امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگنے کو خوش آئند قرار دیا اور یوم القدس کی ریلی میں  فلسطین سمیت دیگر تمام مظلوم اقوام کی حمایت میں وقت کے سب سے بڑے شیطان امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرہ لگانے کے لئے لوگوں کو بھرپور شرکت کی اپیل کی ۔ امام خمینی  رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے افکار پوری دنیا میں پھیل رہا ہے، جس کہ واضع مثال تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے پارلیمنٹ میں امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

صدر محفل و مہمان خصوصی  حجتہ الاسلام شیخ فدا علی حلیمی نے فلسفہ نزولِ قرآن پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہاکہ قرآن مجید کے نزول کی وجہ  بندگان خدا کو گمراہی  کی راہ سے نور کے راستے پر لانا ہے۔ دوسرا انسانوں کو صحیح اور کامل دین کی پہچان کے لئے کتاب حق کو نازل کیا گیا۔اگر مسلمان اس کتاب نجات سے روگردانی اختیار کرے تو گمراہی کے راستے پہ چل پڑے گا۔ رسول اعظم نے اپنی امت کو قرآن و اہلبیت کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کا حکم فرمایا۔آج مسلمانوں کی بدبختی قرآن مجید کی تعلیمات سے نافرمانی و دوری کی وجہ سے ہے۔سیمنار کے اختتام پر شرکا کو مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے افطاری و عشائیہ دیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree