مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے زیر اہتمام تجلیل قرآن ویوم القدس کانفرنس کا انعقاد

22 اپریل 2023

وحدت نیوز(شگر)مجلس وحدت مسلمین شگر کے زیر اہتمام تجلیل قرآن ویوم القدس کانفرنس کا انعقادپروگرام سے صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا سید علی رضوی، صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر شیخ کاظم شگری، صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ اشرف شگری،شیخ محمدجان حیدری،شیخ اختر عباس اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنی تقاریر میں عظمت قرآن اور قرآنی طرز زندگی کی محوریت میں مستضعفین جہاں کی نصرت،خصوصا فلسطین میں موجود مسلمانوں اور القدس کی آزادی کےلئے اپنا رول پلے کرنے پر زور دیااور خطہ کے موجودہ حالات کے تناظر میں ہوشیاری بیداری اور شعور کیساتھ دشمنوں سے مقابلہ کا درس دیا۔گلگت بلتستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور تہذیبی اقدار کے خلاف سازشیں قابل غور ہیں جی بی کی باشعور ملت اپنے مثالی معاشرہ کی بقاکےلئے تہذیب وتمدن کو بچانے کی کوشش کریںاور سازشوں کا مقابلہ کریں۔قران مجید اور تعلیمات پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اھلبیت عصمت وطہارت نے ہمیں تمام تر امور میں اجتماعیت کا درس دیاہے۔اجتماعیت میں ہی بشریت کی عزت ہے اور قومی ترقی کے منازل طے کرتی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree