گلگت بلتستان کونسل کا ہنگامی اجلاس، ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ شیخ احمد علی نوری کی خصوصی شرکت

28 مئی 2023

وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان کونسل ممبران کا ایک ہنگامی مشترکہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین قائمہ کمیٹی محمد ایوب شاہ اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اقبال نصیر منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران کونسل شیخ احمد علی نوری(پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان)،حشمت اللّٰه،عبدالرحمن اور سید شبیہ الحسنین نے شرکت کی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے ہونے والے تمام نا انصافیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس وقت گلگت بلتستان مختلف بحرانوں کا شکار ہے جس میں گندم ,بجلی,پانی سرفہرست ہیں۔ان بحرانوں سے عوام کو نکالنے کے لیے وفاق اور صوبہ فوری اور ہنگامی بنیادوں پر کام کرے۔نیر گلگت بلتستان کونسل اور اس سے منسلک اداروں میں موجود تمام عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے ( مندوخیل کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین )اور گلگت بلتستان چیف کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ان ملازمین کے بنیادی حقوق دیئے بغیر اپنے من پسند افراد کو Deputation پہ لانےکے عمل کو فوری روکا جائے اور ان عارضی ملازمین کو جلد سے جلد مستقل کرکے انکے بنیادی حقوق دیے جائیں۔نیز اراکین کونسل گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے مشترکہ لاٸحہ عمل طے کرنے کے لیے فوری طور پر اسلام آباد میں ایک ہنگامی میٹنگ طلب کرنے پر غور کیا گیا۔تاکہ گلگت بلتستان جیسے حساس اور متنازعہ خطے کی بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جاسکیں اور گلگت بلتستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree