اقوام متحدہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، شیخ احمد نوری واراکین جی بی کونسل

20 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(گلگت) مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اراکین گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ،شیخ احمد علی نوری(پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان)،اقبال نصیر،سید شبیہ الحسنین،حشمت اللہ اور عبد الرحمٰن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم قابل مذمت ہیں۔اقوام متحدہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان سے مطالبہ ہے کہ او آئی سی کا سربراہی اجلاس فوری طلب کیا جائے اور امت مسلمہ کا مشترکہ و متفقہ موقف اختیار کرتے ہوئے  فلسطینی حریت پسندوں کی تحریک آزادی کی حمایت کروائی جائے ۔ اقوام متحدہ  و دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارم سے بھی  مظلوم فلسطینیوں کی  اخلاقی و سیاسی مدد کے ساتھ مالی مددبھی فراہم کروائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین پر معصوم بچوں،خواتین اور شہریوں حتی کہ ہسپتال پر بھی اسرائیلی بمباری قابل مذمت ہے اور مطالبہ کرتے ہے کہ اسلامی دنیا متحد ہو کر اس ظلم کو روکنے میں فوری کردار ادا کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree