وفاقی سیکریٹری کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان جواد رفیق ملک سےایم ڈبلیوایم رہنما شیخ احمد نوری کی اراکین جی بی کونسل کے ہمراہ ملاقات

28 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)وفاقی سیکریٹری کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان جواد رفیق ملک سے چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ کی سربراہی میں اراکین جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری ،اقبال نصیر ،سید شبیہہ الحسنین، عبدالرحمن اور حشمت اللہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں اراکین کونسل نے جواد رفیق ملک کو سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اراکین کونسل نے پی ایس ڈی پی کے پروجیکٹس کے ٹینڈرز میں بار بار تاخیر پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پی ایس ڈی پی کے پروجیکٹس شغرتھنگ استور روڈ،غواڑی پاور پراجیکٹ اور دیگر پی ایس ڈی پی کے پروجیکٹس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کروائے۔

اراکین کونسل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اراکین کونسل کے ترقیاتی  بجٹ کو  فوری طور پر ریلیز کرنے کیلئے سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر سیکرٹری امور و کشمیر و گلگت بلتستان جواد رفیق ملک نے اراکین کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی کے پروجیکٹس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کروانے اور اراکین کونسل کے ترقیاتی بجٹ کے فوری ریلیز کے لئے جلد ہی نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ سے ملاقات کر کے انشاء اللہ جلد پیشرفت ہوگی ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ارکین کونسل کے ساتھ ہر ممکن تعاون ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree