الیکشن کمشنر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب امیدواروں کے خلاف فوری نوٹس لے، ڈاکٹر علی محمد

26 مئی 2015

وحدت نیوز (نگر) الیکشن کمشنر گلگت بلتستان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب امیدواروں کے خلاف فوری نوٹس لیکر قانون کے مطابق ایکشن لیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو ان انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری مشکوک ہوجائیگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امید وار برائے جی بی ایل اے 4 ہنزہ نگر 2 ڈاکٹر علی محمد نے بوڑہ لس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن کا بنایا ہوا ضابطہ اخلاق کا اطلاق صرف مجلس وحدت مسلمین پر ہوتا ہے اور دیگر جماعتیں اس ضابطہ اخلاق سے مستثنیٰ ہیں؟ ہنزہ نگر میں سرکاری پولز پر تمام جماعتوں کے بینرز اور جھنڈے لگے ہوئے ہیں اور صرف مجلس وحدت کے جھنڈے اور بینرز اتارے گئے ہیں جو کہ سرکار کی یکطرفہ کاروائی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ضابطہ اخلاق کے مطابق سادہ لوح اور غریب عوام کے ووٹ کی بولی لگانے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ بیچنا ایک طرح سے ضمیر کا سودا ہے اور نگر کے غیرت مند عوام اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree