ن لیگ عوام کو محض جھوٹے وعدوں پر ٹرخارہی ہے، گلگت بلتستان میں لوڈ شیڈنگ میں سنگین اضافہ باعث تشویش ہے،ایم ایل اے ڈاکٹر رضوان

17 جولائی 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور متحدہ اپوزیشن کے مرکزی رہنماڈاکٹرحاجی رضوان علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے سیاسی  مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی،نومنتخب حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے وعدہ کیا تھا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف کو ئی انتقامی کاروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی،صوبائی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ لوڈشیڈنگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا لیکن بجلی کی فراہمی میں تسلسل کے ساتھ تعطل باعث تشویش ہے، ن لیگ کی وفاقی حکومت کی طرح گلگت بلتستان حکومت پر عوام کومحض جھوٹے وعدوں پر ٹرخارہی ہے،جو کسی صورت قبول نہیں ، وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن  کسی اپوزیشن جماعت کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کریں گے اگر ایسا کیا گیا تو اپوزیشن جماعتیں مضبوط قوت بن کر اسمبلی کے اندر اور باہرحکومتی اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کریں گی، ہم محبت ، اخوت اور بھائی چارے کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ، ہم نہیں چاہتے کہ اپوزیشن برائے اپوزیشن ہو ہم حکومت کےہر اچھے کام کی حمایت اور بر کام کی مخالفت کرتے رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree