ہمیں فخر ہے کہ ہم بائی چانس نہیں بائی چوائس پاکستانی ہیں، ہمارا خون ارزاں نہیں ہے، علامہ نیئر عباس مصطفوی

09 ستمبر 2013

اسلام آباد ( وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مکینوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بائی چانس نہیں بلکہ بائی چوائس پاکستانی ہیں، انہوں نے اپنی قوت بازرو سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ غیر مشروط الحاق کیا، انہیں حب الوطنی کی سزا مل رہی ہے، ان کا خون ارزاں نہیں ہونے دیں گے۔ وہ شہید قائد علامہ عارف حسین حسینی کی برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام منعقدہ دفاع وطن کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ علامہ نیئر عباس کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے تما م صوبوں کے مکین گلگت بلتستان کے مکینوں جیسی سوچ اپنا لیں تو ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالق کائنات نے اپنی مقدس کتاب قرآن مجید میں وعدہ کیا ہے کہ کوئی منافق کسی مومن پر غلبہ نہیں پا سکتا، خواہ وہ کتنی مادی طاقت رکھتا ہو، یہ ملک شیعہ سنی مسمانوں نے مل کر بنایا تھا اور دونوں مل کر ہی اس کا تحفظ کریں گے۔



انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن ہماری وحدت سے خوفزدہ ہے، شہید حسینیؒ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے، انہیں وحدت کا پرچم بلند کرنے کی پاداش میں شہید کر دیا گیا، لیکن شہید کا یہ مشن رکا نہیں اور انشاء اللہ عوامی بیداری کا یہ سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کربلائی ہیں، کربلا کے شش ماہا علی اصغر نے خود کو جھولے سے گرا کر ہمیں ظلم کے خلاف قیام کرنے کا درس دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج شام میں پھر شام غریباں برپا ہے، اس لیے ہمیں بیدرای کا ثبوت دیتے ہوئے متحد ہوکر باطل قوتوں کے خلاف قیام کرنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree