وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کی علامہ تصور جوادی پر حملہ آورمجرموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

15 فروری 2017


وحدت نیوز (میرپور) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنما علامہ سید تصور نقوی الجوادی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کو حکم دیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور پولیس کارروائی سے انہیں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے محکمہ صحت عامہ کو ہدایت کی ہے کہ سانحہ میں زخمی ہونے والے مذہبی راہنما علامہ تصور نقوی الجوادی اور ان کی اہلیہ محترمہ کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کی جائیں ۔ قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ممتاز مذہبی سکالر علامہ مفتی سیدکفایت حسین نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور واقعہ پر سخت افسوس کااظہار کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر انتہائی پرامن علاقہ ہے یہاں امن واخوت کی بہترین فضا قائم ہے ۔بیس کیمپ کے اندر انتشار اور شر پسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے ریاست سختی کے ساتھ نمٹے گی۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی پولیس کوہدایات جاری کردی ہیں کہ واقعہ کے کرداروں کو بے نقاب کرکے انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ پولیس سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ حاصل کی جارہی ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree