حکومت نیلم جہلم پاور پروجیکٹ حادثے کا شکار مزدوروں کی داد رسی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، علامہ تصورجوادی

24 دسمبر 2014

وحدت نیوز (مظفرآباد) نیلم جہلم پاور پراجیکٹ نوسیری سائیڈ حادثہ ، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کا اظہار تعزیت و افسوس، لواحقین سے اظہار یکجہتی ، اس طرح کے سانحات قومی المیہ ہوا کرتے ہیں ، مزدور و محنت کش معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی، ان کے معاش کے لیئے تو کچھ کیا نہیں جاتا ، بنیادی حق زندگی کا تحفظ بھی مشکل سے انہیں ملا کرتا ہے ، ان خیالات کا اظہارسیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری تعزیتی بیان میں کی ، انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ پر اس حادثے سے قبل بھی مزدوروں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جاتا تھا ، مزدور بارا گھنٹے مشکل جگہوں پر ہارڈ ورک کر کے 400روپے دن بھر کے لیتا تھا، جو اس مہنگائی کے دور میں نہ ہونے کے برابر، انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جاں بحق افراد کو 5لاکھ روپے مالی مدد جبکہ ان کے گھر کے ایک فردکو باعزت روز گار فراہم کیا جائے، کیوں کہ یہ ان گھرانوں سے منسلک لوگ ہیں کہ جن کے گھر کا کمانے والا دن مزدوری نہ کرے تو شام کو گھر کا چولہا ٹھنڈا رہتاتھا ، ہمیں امید ہے کہ حکومت آزاد کشمیر غریب پروری کرتے ہوئے اس مطالبے پر غور کرے گی، مزدور جو کہ نہ ہو معاشرے کے بہت سے کام ٹھپ ہو کر رہ جایا کرتے ہیں ، معاشرے میں اس طبقے کے بنیادی حقوق کی بات بہت کم کی جاتی ہے اور اگر کر بھی دی جائے تو ہوائی اعلان ثابت ہوتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح نیلم جہلم پاور پراجیکٹ نوسیری سائٹ ٹنل میں المناک حادثہ پیش آیا ، اس وقت کہ جب زیر تعمیر ستون گر گیا ، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری نشر و اشاعت سید قلندر حسین نقوی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے رہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree