شام میں روضہ حضرت زینب ؑ پر حملہ کرنے والے جنت البقیع مسمارکرنے والوں کی اولاد ہیں ، مولانا حمید نقوی

02 فروری 2016

وحدت نیوز (گڑھی دوپٹہ) نواسی رسول ؐ ، ثانی زھراؑ حضرت زینب ؑ کے مزار پر دھماکے ، زائرین کی شہادتیں ، پُرزور مذمت کرتے ہیں ، خارجیوں کے فتنے نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی نے گڑھی دوپٹہ میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا ، انہوں نے کہا کہ شام میں روضہ حضرت زینب ؑ پر حملہ کرنے والے جنت البقیع مسمارکرنے والوں کی اولاد ہیں ، مزارات کے مخالف مزارات کو تباہ کرنے کے درپے ، مگر یاد رکھیں شام میں فاتح کربلا کا مزار ہے، اس بی بی کا مزار ہے کہ ان فتنہ پروروں کے پیشوا یزید نے بھی ٹکر لی تھی ، نام یزید ہی گالی بن گیا، اب یزید کی روحانی اولاد اگر اس طرح کی مذموم کوشش کرتی ہے اور پاک مزارات کی جانب ان کا رخ یہ خبر دے رہا ہے کہ ان کی تباہی قریب ہے، مولانا حمید نقوی نے کہا کہ 1925کو رسول ؐ کے اصحابؓ ، امہات المومنینؓاور اہلبیت ؑ کے مزارات کو منہدم کیا گیا ، یہ ساری کاوشیں اسی کا تسلسل ہیں ، تکفیریوں کی یہ ساری سازشیں اس بات کا تقاضہ کرتی ہیں کہ تحفظ حرمین شریفین کی مانند رسول ؐ کی اہلبیت ؑ کے مزارات کے تحفظ کے لیئے امت مسلمہ متحد ہو، آواز اٹھائے ، فتنہ تکفیریت جب تک موجود ہے دنیا امن کا گہوارہ نہیں بن سکتی ، امت مسلمہ متحد ہو کر ان کی سازشوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔حسین ؑ کی بہن زینب ؑ نے اسیری میں بھی دین اسلام کی سربلندی ، اپنے جد رسولؐ خدا کی ناموس کی بات کی ، آج جب ان کے مزار کی جانب یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ رخ کرتے ہیں تو لگتا ہے کہ انہیں مشن زینب ؑ پسند نہ ہے۔ ہم مزار پر دھماکوں کی پرزور مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان میں داعش یا داعش کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ، داعش ہو یا طالبان ان کا مقصد ایک ہے ، نہتے لوگوں کو قتل کرنا اور مقدسات کی توہین کرنا یہ جہاں کہیں بھی ہوں ان قلع قمع ہی اس ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree