ایم ڈبلیوایم کراچی شعبہ خواتین کے وفدکے شہید امجد صابری کے گھر ان کے اہل خانہ سے ملاقات وتعزیت

28 اگست 2016

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کی خواہران کی جانب سے،کراچی ڈویژن کی جنرل سیکرٹری خواہر ہما جعفری اور ضلع وسطی کی انچارج خواہر زرین کی سربراہی میں، ایک وفد کی صورت، شھید امجد صابری کے گھر تشریف لے جاکر ہدیہ تعزیت  پیش کیا گیا۔وفد میں ضلع وسطی کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواہر نایاب، شعبہ تعلیم و تربیت کی زمہ دار خواہر ندیم زہرہ, شعبہ فلاح و بہبود کی خواہر یاسمین،شعبہ توسیع و تنظیم کی خواہر حنا شامل تھیں۔خانوادہِ شھید کی جانب سے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کی خواہران کا پُر احترام استقبال کیا گیا اور شھید امجد صابری کے گھر انکی والدہ محترمہ، زوجہ، بچوں، بہن اور  خانوادہ کی دیگر خواتین سے ملاقات ہوئی۔ خانوادہِ شھید اور انتہائی غم زدہ والدہ زوجہ اور بہن سے خواہر ہما جعفری اور خواہر زرین اور خواہر ندیم زہرہ نے گفتگو کی اور ملتِ تشیع کی واحد نمائندہ جماعت کےُبطورملت کی تمام خواتین مائیں، بہنوں اور بیٹیوں کی جانب سے ملتِ پاکستان کے اس عظیم ترین غم اور ناقابلِ تلافی نقصان پر انتہائی دلی دکھ کیساتھ تعزیت پیش کی اور شدید دکھ و غم کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران شھید کی زندگانی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئ اور  انکے عظیم  خیالات و افکار پر تفصیلی تذکرہ کیا۔بلا شبہ شھید امجد صابری ملک و ملت کے لئے بہترین سرمایہ تھے جنھوں نے ہمیشہ اپنے کلام سے ملت کو آپسی محبت و رواداری کا سبق دیا۔شھید نے ہمیشہ اپنے اندازِ کلام سے اُمتِ مسلمہ کو عشقِ سرکار(ص) و آہلبیت(ع) کا طریقہ انداز سیکھایا۔اور یقیناً یہ قبولیت کا ہی انداز تھا کہ جناب امجد صابری کو اس عظیم رُتبہ شھادت سے خدا نے نوازا۔اور خانوادہ شھید کو اس عظیم آزمائش اور قربانی کے لیے منتخب کیا۔

والدہِ شھید نے انتہائی فخر سے بتایا کہ کسطرح شھید محمد(ص)و آلِ محمد(ص) کے عاشق تھے اور ہمیشہ اپنے کلام میں انکی مدح اور فضائل بیان کرکے اجرِرسالت(ص) کا حق ادا کرتے۔اور یہی عشق و الفت و محبت امجد صابری کی وجہِ شھادت بنا۔بے شک اسکی کمی ہمیشہ سوگوار کرے گی مگر مجھے فخر ہےکہ میرا بیٹا محمد(ص) و آلِ محمد(ص) کے عشق اور زکر پہ قربان ہوا۔شھید کی بہن اور زوجہ نے شھید کی اہلبیت(ع) سے عقیدت اور انکے اظہارِ عقیدت کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔خانوداہ شھید سے گفتگو کے دوران بار بار  شدت سے اندازہ ہو رہا تھا کہ خانوادہِ شھید محمد(ص) و آلِ محمد(ص) سے بے پناہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں۔دورانِ گفتگو آنکھوں سے مسلسل اشک جاری رہے۔اس دوران ملتِ تشیع کے تمام شھداء کا بھی تزکرہ ہوا۔ شھید کی والدہ نے ملتِ تشیع پاکستان کو شھادت جیسے عظیم مرتبے اٹھانے والی قوم کہ کر مخاطب کیا اور اس بات کا زکر کیا کہ ملتِ تشعیو پاکستان بھی وہ قوم ہے جو مسلسل شھادتوں کے سفر سے گزر رہی ہے۔ہمارا دکھ اور مقصد و منزل بھی  ایک ہی ہے۔اور وہ ہے اتحادِ بین المسلمین اور اس مقصد کی خاطر ہم ملتِ تشیع پاکستان کے ساتھ ہمیشہ میدان میں موجود رہیں گی۔آخر میں تمام شھداء ملت اور بلخصوص شھید امجد صابری کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ خانوادہ شھید کی جانب سے اور بلخصوص والدہِ شھید کی جانب سے ملتِ تشیع کی نمائندگی کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا بےحد شکریہ ادا کیا گیا۔ اور انکی آمد کو بےحد سراہا۔ اور خانوادہِ شھید کی جانب سے  تمام خواہران کو قرآنِ پاک بطور تحفہ پیش کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree