ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کا رجوعہ سادات میں خواتین کی بہتر فعالیت کیلئے محلہ کمیٹیوں کی تشکیل کا آغاز

06 دسمبر 2018

وحدت نیوز(رجوعہ سادات) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چیوٹ کی جانب سے رجوعہ سادات کے تمام محلوں میں کمیٹیوں کی تشکیل شروع  ہوچکی ہے،  رجوعہ سادات 20000کی زائدآابادی پر مشتمل قصبہ ہے جھاں مومنین کی کثیر تعدادرہائش پذیرہے اسی ضمن میں یہاں پر موجود چھ محلوں میں چھ کمیٹیاں بنیں گی تاکہ بھر پور انداز میںخواتین کو تنظیمی واجتماعی فعالیت کیئے تیارکیا جائے آج پھلی کمیٹی کاقیام عمل میں لایاگیا، اس مہم کا آغاز محترمہ معصومہ نقوی نے محترمہ صائمہ زیدی کے ساتھ کیا نماز جماعت کے بعد درس اخلاق دیا گیا جس کے بعد طے پایا کہہر ہفتے محلے کی خواتین جمع ہوکر دعائے کمیل کا اہتمام کریں گی نیز دعا کے بعدہفتہ وار درس احکام اور اخلاق معلمات کے ذریعے دیئے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree