لاہور، بے مثال اور پرامن امریکا مردہ باد ریلی،ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی بھرپورشرکت

13 جنوری 2020

وحدت نیوز(لاہور) سردار مدافعان حرم جنرل شھید قاسم سلیمانی ، ابو مھدی المھندس اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور امریکہ کی عراق میں ظالمانہ و بزدلانہ کاروای ، مشرق وسطی اور دنیا کے دیگر ممالک میں بے امنی و دھشتگردی پھیلانے کے خلاف آج لاھور میں عظیم الشان مردہ باد امریکہ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علما کونسل ، آئی ایس او ، آئی او ، تحریک بیداری امت مصطفی ، جامعہ المصطفی، جامعہ بعثت اور جامعة المنتظر نے اتحاد امت پلیٹ فارم سے اس فقید المثال ریلی کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ لاھور نے سیکرٹری جنرل لاھور محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی قیادت میں بھرپور شرکت کی  ۔

ریلی میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم پی اے پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی اور مرکزی سیکرٹری امور تنظیم سازی و پرنسپل جامعہ اہل بیت ؑ رجوعہ سادات محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی ،ضلع لاھور کے تمام یونٹس سے خواتین کی کثیر تعداد پنجاب اسمبلی تا امریکی قونصلیٹ مارچ کرتا ھوئی ریلی میں شامل تھی جو کہ مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد ھندوستان کے نعرے لگاتے شرکاء کے ولولےکو بڑھاتے ھوئے منزل کی جانب رواں دواں تھی۔

 شھید قاسم سلیمانی کی یاد میں جہاں ھزاروں مرد و خواتین ریلی میں موجود تھے وہیں بچے بھی کسی سے پیچھے نہ تھے امریکہ و اسرائیل مخالف پلے کارڈز اور شھداء کی تصاویر اٹھاے بچوں کی کثیر تعداد کا جزبہ دیدنی تھا شیعان حیدر کرار کے اس جمع غفیر کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہ جوگا کہ سردار قاسم سلیمانی کی شھادت نے اس قوم کے بچے بوڑھے جوان مرد وخواتین میں جذبہ شہادت کو اجاگر کیا اور باطل قوتوں کے خلاف متحد کر دیا ھے۔

اس عظیم الشان احتجاجی ریلی میں محترمہ زھرا نقوی ، محترمہ معصومہ نقوی ، محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمی نقوی نے ایم ڈبلیوایم وومن ونگ کی نمائندگی کرتے ھوئے میڈیا سے گفتگو کی جس میں امریکی دھشت گردی کی پرزور مذمت کی گئی اور شھید حاج قاسم سلیمانی اور رفقاء کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree