سید الشھداءؑ کی ذات مبارکہ تمام تر انسانیت کیلئے نقطہ ِ کمال تک پہنچنے کا ایک سریع ترین ذریعہ ہے ،معصومہ نقوی

14 فروری 2024

وحدت نیوز(لاہور) تین شعبان ولادت باسعادت سالار شہداء آقا ابا عبداللہ الحسین کے پُر مسرت موقع پر سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ نے اپنے پیغام میں حجت زمن امام مھدی عج ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور کل مومنین و مومنات کو ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اُس امامِ برحق کی آمد ہے جس نے ظلمتوں سے گھِری ہوئی دنیا کو روشن نور میں بدل دیا حریت و آزادی کے علمبردار،اسلام و قرآن کی سربلندی و سرفرازی کے پیغامبر سبط رسول الثقلین، علی (ع) و فاطمہ (س) کے دل کا چین، عالم اسلام کے نور عین حضرت امام حسین علیہ سلام جہان عالم کے لیے عزت و سربلندی ،بلند مقام و کمال ، نورِ ھدایت اور حریت و بیداری کا استعارہ ہیں، سید الشھداءؑ کی ذات مبارکہ تمام تر انسانیت کے لیے نقطہ ِ کمال تک پہنچنے کا ایک سریع ترین ذریعہ ہے ۔

سیدہ معصومہ نقوی نے اُمت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے الہیٰ، آفاقی اور مجاہدانہ کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے عالم اسلام کے مسائل حل کرے، ظالم و جابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جائے اور ان پر واضح کر دے کہ ہم حسینی ہیں، جو ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار تو بن سکتے ہیں، لیکن اپنے نظریات اور اصولوں سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree