ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے تحت کراچی اور حیدرآبادکی مسئولین کیلئے تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

22 فروری 2016

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے تحت ایک روزہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی اور حیدرآبادڈویژن سے خواتین ذمہ داران شریک ہوئیں۔ ورکشاپ کا باقائدہ آغاز خواہرعتیق نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جبکہ خواہر زرین نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی،اس ورکشاپ سے مولانا سید احمد اقبال رضوی مرکزی سیکرٹری تربیت اورمہدی عابدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات،خانم زہرا نقوی مرکزی کوآرڈینیٹرشعبہ خواتین اور خانم زہرا نجفی رکن مرکزی کمیٹی نے خطاب کیا ۔ اس ورکشاپ کا مقصد خواتین کو ایم ڈبلیو ایم کے اندر فعال کردار ادا کرنے کےلئے آمادہ کرنا اور انہیں ایک مربوط اور منظم انداز میں کام کرنے کی جانب راغب کرنا تھا ،شعبہ خواتین کی مرکزی کوارڈینیٹر محترمہ سیدہ زہراء نقوی صاحبہ نے اپنے خطاب میں خواتین کے اندر اخلاقیات، نظم ، ایک دوسرے سے مربوط ہوکر کام کرنے کے علاوہ شعبہ خواتین کے مثبت اور فعال کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں کہا کہ ہر زمانے میں معاشرے کے اندر خاتون کاکردار بہت اہم رہا ہے ۔ لیکن آج اس سے بھی زیادہ خواتین کو آگے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ کوئی تحریک بھی خواتین کے عملی میدان میں وارد ہوئے بغیر کامیاب نہیں ہوسکی لہذا ہمیں حالات سے بروقت باخبر رہنا چاہئے اورہمیں اس الہی تنظیم جو مکمل طور پر خط رہبری سے ہم آہنگ ہے اس میں اپنا بھرپورکردار اداکرنے کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے دست و بازو بن کر ایک پروقار اور فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو بھی اس تنظیم کا حصہ بننے کےلئے تیار کرناہوگا اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم ملکر کام کریں اور ہر ایشو پر متحد نظر آئیں ۔
    
ورکشاپ کے اختتام پر سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن خانم ہما جعفری ، سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین حیدر آباد ڈویژن خانم ثمرین تقوی ، اور خانم سیمی نقوی سیکریٹری روابط و اسکائوٹ ایم ڈبلیوایم سندھ شعبہ خواتین نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں ، تربیتی ورکشاپ میں شریک خواتین نے اس ورکشاپ کے انعقاد پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس آئندہ بھی منعقد کرائی جائیں تاکہ خواتین کی علمی ،معنوی ، اخلاقی ، اور سیاسی معلومات میں اضافہ ہو سکے ۔ ورکشاپ دن 11 بجے سے 30/04 بجے شام تک جاری رہی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کےلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree