وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح بہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سےعالمی کینسر ڈے منایا گیااس سلسلے میں شہر کے مختلف اسپتالوں میں آگہی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ سیکریٹری فلاح و بہبود سجاد علی ڈومکی،فیاض علی،ڈاکٹر اشوک کمار،ڈاکٹر مصطفی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے معاشرے میں کینسر جیسے موذی مرض سے تو واقف ہیں لیکن کینسر جیسے موذی مرض کے پھیلاؤ سے واقف نہیں اسوقت کینسر بڑی تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے جسکی وجہ خصوصاً تمباکو نوشی اور نشہ آور چیزوں کا استعمال کرنا ہے جس سے منہ کا کینسر پیٹ،گلے اور ہونٹوں کا کینسر عام پایا جاتا ہے جس میں شامل خون کا کینسر اور چھاتی کا کینسر اگر آپ معاشرے کو اس موذی مرض سے پاک صاف دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسی چیزوں سے پرہیز کریں جوکہ کینسر کا باعث بنتی ہیں۔